Loading
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اسموگ کے پیش نظر حکومت پنجاب سے فوری ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ لوگوں کو اسموگ سے بچانے کیلیے مزید سخت سے سخت اقدام اٹھائیں جائیں، اسموگ کنٹرول سے باہر ہوگیا ہے اور لوگ بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق نگران حکومت کو محسن نقوی کی قیادت میں کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اپنے دور میں اسموگ پر قابو پایا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اسکول، کاروبار بند کرنے سے تعلیم اورمعاشی پریشانیاں بڑھیں گی، یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس مسئلے پر توجہ دے۔ سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ وقتی کی بجائے مستقل بنیادوں پر اسموگ کو ختم کرنے کیلیے اقدامات کی ضرورت ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل