Loading
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 11 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کمی آگئی ہے جبکہ سرکاری ذخائر کے حجم میں اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت یکم نومبرکو15 ارب 93 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ اعداد وشمار میں کہا گیا کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا اور مجموعی حجم 11 ارب 17 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتے کے 13 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائرکم ہو کر 4 ارب 75 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل