Loading
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مشیرخزانہ مزمل اسلم کووزیر کا درجہ دینے کی منظوری دے دی جس سے آئینی پیچیدگی پیداہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مشیرخزانہ مزمل اسلم کو وزیرکا درجہ دینے کی منظوری دی ہے جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اٹھارویں آئینی ترمیم کے تحت خیبرپختونخوا میں صوبائی کابینہ کا حجم بشمول وزیراعلیٰ 16سے زیادہ نہیں ہوسکتا تاہم مزمل اسلم کو وزیرکا درجہ ملنے کے بعد یہ تعداد بڑھ کر17 ہوگئی ہے جس سے صوبائی حکومت کے لیے آئینی پیچیدگی پیداہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ساتھ کابینہ میں جو 15وزرا پہلے سے خدمات انجام دے رہے ہیں ان میں ارشد ایوب ، فضل حکیم ، محمد عدنان قادری ، عاقب اللہ خان ، محمد سجاد بارکوال ، مینا خان ، فضل شکور ، نذیر احمد عباسی ، پختون یار ، آفتاب عالم آفریدی ، خلیق الرحمٰن ، فیصل ترکئی ، محمد ظاہر شاہ ، قاسم علی شاہ اورسید فخر جہان شامل ہیں ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل