Thursday, November 14, 2024
 

آغا علی سے علیحدگی کے بعد حنا الطاف کی شادی سے متعلق گفتگو وائرل

 



پاکستانی اداکارہ اور سابق وی جے حنا الطاف نے حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی اور ازدواجی تجربات پر کھل کر بات کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ حنا الطاف  کئی مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری سے شائقین کے دل جیت چکی ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ یوٹیوب ویڈیو میں ایک سوال و جواب کے سیشن کے دوران نوجوانوں لڑکے اور لڑکیوں کو شادی کے متعلق مشورہ دیا ہے۔ حنا الطاف نے کہا کہ شادی کے لیے کوئی ’صحیح عمر‘ نہیں ہوتی اور ہر شخص کو اپنے وقت کے مطابق فیصلہ لینا چاہیے نہ کہ کسی کہ دباؤ میں آکر۔         View this post on Instagram                       A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)  ان کا کہنا تھا کہ رشتہ داروں کے دباؤ میں آکر شادی کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ جب آپ کو اپنا ہمسفر مل جائے تب ضرور شادی کرنی چاہیے کیونکہ شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) یاد رہے کہ حنا الطاف نے اداکار آغا علی سے شادی کی تھی، تاہم ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔ آغا علی نے احمد علی بٹ کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ میں اس بات کی تصدیق کی اور بتایا کہ علیحدگی کے باوجود دونوں کے درمیان احترام کا رشتہ قائم ہے۔ علیحدگی کے بعد حنا الطاف نے اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات بھی دوبارہ شروع کر دی ہیں اور وہ ایک نئے ڈرامے ’ہجر‘ میں اداکار عمران عباس کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ حنا نے ایک مرتبہ پھر یوٹیوب پر ولاگنگ دوبارہ شروع کر دی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل