Loading
محمود آباد پولیس نے غلط انجکشن کی وجہ جاں بحق ہونے والی بچی کے واقعے کا مقدمہ قتل بالسبب کی دفعہ کے تحت نجی کلینک کے نامزد ڈاکٹر کے خلاف درج کرلیا۔ محمود آباد پولیس نے 3 سالہ شزہ عرف شہزادی کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ نمبر 335 سال 2024 قتل بالسبب کی دفعہ 322 کے تحت متوفیہ کی والد گل محمد کی مدعیت میں درج کر لیا۔ پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد مزید تفتیش کے لیے مقدمہ انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل 3 سالہ شزہ کو بخار کی شکایت پر محمود آباد کے علاقے اختر کالونی میں قائم نجی کلینک لے جایا گیا جہاں شزہ کو انجکشن لگانے کے بعد اہل خانہ گھر لے گئے لیکن ان کی طبعیت اچانک بگڑنے پر اسے دوبارہ کلینک منتقل کیا گیا۔ بچی کو بعدازاں جناح اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئیں، جس کے بعد بچی کے اہل خانہ اور اہل محلہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ نجی کلینک میں بچی کو غلط انجکشن لگایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اہل خانہ کا کہنا تھا کہ غلط انجکشن لگنے کی وجہ سے بچی جان سے چلی گئی تاہم انوسٹی گیشن پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل