Loading
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا کراچی اور اندرون سندھ میں ہونے والی ضمنی بلدیاتی انتخابات کو عوام کی جانب مسترد کیے جانے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ترجمانِ ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت اندرون سندھ کی عوام نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کرکے نام نہاد ضمنی بلدیاتی انتخابات کو مکمل طور پر مسترد کردیا۔ ترجمان متحدہ نے مزید کہا کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں عوام نے ووٹنگ کے عمل سے دور رہ کر سندھ حکومت کے نام نہاد بلدیاتی نظام پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کیا اور ایم کیو ایم کے مؤقف کی بھرپور تائید کی ہے۔ ایم کیوایم پاکستان نے پہلے دن سے اِس بے اِختیار نام نہاد بلدیاتی نظام اور انتخابات کی مخالف ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل