Thursday, November 14, 2024
 

چیمپئینز ٹرافی؛ فیصلے کا اختیار ہوتا تو بھارت کیساتھ کھیلنا چھوڑ دیتا

 



قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان کے بھارتی انکار پر لب کشائی کردی۔ بھارتی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار پر بورڈ آف کنڑول انڈیا (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگاہ کردیا ہے تاہم پی سی بی نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے جس پر ٹورنامنٹ کا مستقبل تاریکی میں ڈوبتا اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلق مزید کشدیدہ ہوگئے ہیں۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کے سیاسی کھیل پر سابق اسٹارز تلملا اٹھے متعدد رپورٹس کے مطابق پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ اگر 2025 کی چیمپئینز ٹرافی پاکستان میں نہیں ہوئی تو وہ کسی بھی آئی سی سی ٹورنامنٹ یا ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف نہیں کھیلے گا۔  مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر نہ ہوئی تو میزبان کون ہوگا؟ دوسری جانب سابق کپتان و وکٹ کیپر راشد لطیف نے بھارتی رویے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی کی طرف سے بات نہیں کرنا چاہتا، لیکن اگر میرے پاس فیصلے کرنے کا اختیار ہوتا تو میں بھارت کے خلاف کھیلنا چھوڑ دیتا،  اگر وہ ہمارے خلاف نہیں کھیلنا چاہتے تو ایسا ہی ٹھیک ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل