Saturday, November 16, 2024
 

اسپین میں کیئر ہوم کے اندر لگنے والی آگ سے 10 افراد ہلاک

 



اسپین کے شمال مشرقی علاقے آراگون میں ایک کیئر ہوم کے اندر آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے۔ الجزیرا کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ آگ جمعہ کی صبح زاراگوزا شہر کے جنوب مشرق میں ولافرانکا ڈی ایبرو  کے قصبے میں واقع ایک کیئر ہوم کے اندر لگی جہاں زیادہ عمر کے لوگ اور  ذہنی صحت کے مسائل سے دو چار بزرگ رہتے تھے۔ انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق آگ بجھانے کے لیے زراگوزا سے فائر فائٹرز آئے جو آگ بجھانے  میں دو گھنٹے تک مصروف رہے، ولافرانکا ڈی ایبرو کے میئر وولگا رامیرز نے صحافیوں کو بتایا کہ ممکنہ طور پر آگ سے اٹھنے والے شدید دھوئیں کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ ایل پیس اخبار کے مطابق اس کیئر ہوم میں 82 لوگ رہ رہے تھے جسے 2008 میں اولڈ ایج ہوم کے طور پر کھولا گیا تھا لیکن حال ہی میں ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار بزرگوں کے لیے خصوصی بنایا گیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل