Saturday, July 27, 2024
 

عمران خان کے ٹوئٹر پر مجیب الرحمان کی ویڈیو، ایف آئی اے کا انکوائری کا فیصلہ

 



 اسلام آباد: عمران خان آفیشل ایکس (ٹوئٹر) ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کی ویڈیو اَپ لوڈ کرنے پر ایف آئی اے سائبر وِنگ نے انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 26 مئی کو عمران خان آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کے نام پر ایک پروپیگنڈا ویڈیو ٹویٹ کی گئی، بانی پی ٹی آئی اِس وقت خود اڈیالہ جیل میں قید ہیں جبکہ اُن کا آفیشل ہینڈل پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کے لیے استعمال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر وِنگ پی ٹی آئی کے چار لوگوں سے اِس معاملے پر بات چیت کرے گا۔ ایف آئی اے کی ٹیم اِس معاملے پر عمران خان، بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب اور رؤف حسن سے بات چیت کرے گی۔ ایف آئی ٹیم اِس بات کا تعین کرے گی کے ویڈیو ٹویٹ عمران خان نے خود کیا یا ان کی اجازت سے کیا گیا۔

یہ بھی دیکھا جائے گا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کس نے بنایا اور کس نے چلایا؟ اگر اکاؤنٹ ہولڈر کی طرف سے ایسا کیا گیا تو اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اگر ایسا اس کی طرف سے نہیں ہوا تو اسے اپنا ایکس اکاؤنٹ غیر قانونی طور پر استعمال ہونے پر اپنا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے تحریری درخواست دینی پڑے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل