Thursday, November 21, 2024
 

تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ، اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت روکنے کا مطالبہ

 



تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کے باہر یہودیوں کی بڑی تعداد نے مظاہرہ کیا اور اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرین نے امریکی سفارتخانے کے اطراف کی سڑکیں بند کر دی، انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی لگانے اور غزہ میں نسل کشی روکنے کے مطالبات درج تھے۔ واضح رہے کہ امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے پر پابندی کی قرارداد پر ووٹنگ آج متوقع ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل