Loading
توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کریں گے۔ گزشتہ سماعت پر بشریٰ بی بی عدالت پیش نہیں ہوئی تھیں اور عدم حاضری پر ضمانت خارج ہونے کا نوٹس جاری ہوا تھا۔ عدالت نے قرار دیا تھا کہ ملزمہ کی عدم حاضری پر ضمانت خارج اور ضمانتی مچلکے ضبط کر لیے جائیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل