Loading
اے وی ایل سی پولیس نے کورنگی میں مبینہ مقابلے کے دوران ایک کار لفٹر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے کورنگی سیکٹر 35 بی اقصیٰ فٹبال گراؤنڈ کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جس کی شناخت سعید عرف ایاز عباسی کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے ملزم کے قبضے سے گلشن اقبال کے علاقے سے چھین گئی کار اور اسلحہ برآمد کرلیا، مقابلے میں دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کوششیں کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کار لفٹر عادی جرائم پیشہ اور سال 2010 سے وارداتوں میں ملوث ہے جو کہ اس سے قبل 27 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل