Loading
سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کا بائیکاٹ آج دسویں روز بھی جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر صوبے میں سرکاری اسپتالوں میں علامتی ہڑتال جاری ہے۔ بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز سے 3 گھنٹوں کے بائیکاٹ کا آج 10 واں دن ہے۔ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ ہڑتال سرکاری اسپتالوں کو پرائیویٹ کیے جانے کے خلاف کی جا رہی ہے۔ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ کر دیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل