Wednesday, December 04, 2024
 

کراچی: مسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق، دو زخمی

 



کورنگی میں تیز رفتار مسافر مزدا کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 کم عمر لڑکے جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چاروں لڑکے ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے، افسوسناک حادثہ کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے کورنگی پی این ٹی گیٹ نمبر 4 بیلچہ ہوٹل کے قریب پیش آیا، زخمی لڑکوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ جاں بحق ہونے والے کم عمر لڑکوں کی شناخت سبحان ولد مشتاق اور معیز ولد غلام کے ناموں کی گئی، زخمیوں میں عثمان ولد سعید اورزبیر ولد یونس شامل ہیں، جاں بحق اورزخمی نوجوانوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او عامر رفیق کے مطابق حادثے میں جاں بحق اورزخمی کم عمرلڑکوں کی عمریں 15 سے 20 سال کے درمیان ہیں جنہیں N4 روٹ کی تیزرفتارمسافر مزدا نے ٹکرماری۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد مسافرمزدا کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرارہوگیا، جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے تاکہ مسافرمزدا کا سراغ لگاکر اس کے ڈرائیور کو گرفتارکیا جا سکے۔ حادثے میں زخمی نوجوان عثمان نے بتایا کہ ہم کورنگی سو کوارٹرکے رہائشی اور چمڑا چورنگی کے قریب تولیہ فیکٹری میں ملازمت کرتے ہیں، کام پر جا رہے تھے کہ مسافر مزدا نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے باعث  سبحان اور معیز جاں بحق ہوگئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل