Monday, December 30, 2024
 

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا

 



آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا، ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا،  افتتاحی مقابلہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے گا، فائنل 9 مارچ کو لاہور یا نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ 27 فروری کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی، پہلا سیمی فائنل 3 مارچ اور دوسرا 4 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے فائنل کے لیے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے، نیوٹرل وینیو کے لیے دبئی کو فائنل کر لیا گیا ہے،  آئی سی سی جلد ایونٹ کے شیڈول کا باقائدہ اعلان کرے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل