Loading
ڈائریکٹوریٹ کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ کراچی نے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم سے ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی سے ایک رجسٹرڈ کمپنی کا سراغ لگالیا ہے۔ ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ شیراز احمد کے مطابق میسرز فضل ربی انٹرپرائز کے نام سے ایک کمپنی لسبیلہ حب بلوچستان میں رجسٹرڈ کرائی گئی تھی، کمپنی نے ایکسپورٹ فیسیلٹیشن اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 20 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی مصنوعات درآمد کیں اور قومی خزانے کو 14 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسوں کی مد میں نقصان پہنچایا۔ کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے جب کمپنی کی جانچ کے لیے دورہ کیا گیا تو اس بات کا انکشاف ہوا کہ کمپنی کے رجسٹرڈ پتے پر کوئی اور کاروبار ہورہا ہے اور رجسٹرڈ پتے پر موجود کاروبار کرنے والوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس پتے پر کبھی بھی فضل ربی انٹرپرائز نام سے کسی کمپنی وجود نہیں رہا ہے۔ حکام نے کسٹمز وی باک سسٹم سے میسرز فضل ربی انٹرپرائز کے پروفائل کی جانچ پڑتال کی تو اس اس امر کی بھی نشاندہی ہوئی کہ کمپنی نے کبھی بھی ایکسپورٹ نہیں کی، جبکہ کمپنی کے بینک اکاؤنٹ سے 20 کروڑ روپے کا لین دین بھی ریکارڈ ہوا ہے۔ حکام کے مطابق کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل