Thursday, December 26, 2024
 

کیارا ایڈوانی کے ساتھ ’نازیبا حرکت‘ : ورون دھون نے الزامات پر خاموشی توڑ دی

 



بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے عالیہ بھٹ اور کیارا اڈوانی کے ساتھ غیر مناسب رویے کے الزامات پر خاموشی توڑ دی ہے۔  حالیہ دنوں میں ورون کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں کیارا اڈوانی کے گال پر بوسہ دیتے اور عالیہ بھٹ کے پیٹ کو چھوتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئیں۔ ورون دھون نے شبھنکر مشرا کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے رویے کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔  انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، "چھیڑ چھاڑ اگر خوشگوار اور اچھے ماحول میں ہو، چاہے وہ مرد ہو یا عورت، تو یہ تفریح کا حصہ ہے۔ میں اپنے مرد ساتھی اداکاروں کے ساتھ بھی مذاق کرتا ہوں، لیکن اس کا کوئی ذکر نہیں کرتا۔" کیارا اڈوانی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر بات کرتے ہوئے ورون نے کہا، "یہ سب پہلے سے طے شدہ تھا۔ وہ کلپ ایک ڈیجیٹل کور کے لیے ریکارڈ کیا گیا تھا، اور ہمیں کچھ حرکت اور ایکشن دکھانے کو کہا گیا۔ کیارا ایک بہترین اداکارہ ہیں، اور ان کا ردعمل بھی پلان کا حصہ تھا۔" یہ تنازع ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ورون دھون کی نئی فلم "بیبی جون" دنیا بھر میں ریلیز ہو چکی ہے۔ اس ایکشن تھرلر فلم کی ہدایت کاری کلیس نے کی ہے اور پروڈیوسر اٹلی ہیں۔ فلم میں کیرتھی سریش، وامیکا گببی اور جیکی شروف نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ "بیبی جون" نے 75 سے زائد ممالک میں 1,250 سے زیادہ اسکرینز پر ریلیز کے ساتھ ورون کی سب سے بڑی فلم ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ٹریڈ تجزیہ کاروں کے مطابق، فلم پہلے دن 15 کروڑ روپے اور پہلے ویک اینڈ پر 50 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرنے کی توقع رکھتی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل