Loading
اسرائیل نے یہ جانتے ہوئے بھی کہ مغربی کنارے اور غزہ کی مسیحی برادری آج کرسمس کی خوشیاں منا رہی ہے وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔ عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے شہر بیت لحم کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش بھی کہا جاتا ہے اور آج کرسمس کے موقع پر وہاں بڑی تعداد میں عیسائی جمع ہوتے ہیں۔ اسرائیل نے اس دن اور اس مقام کی اہمیت کو جانتے بوجھتے ہوئے بھی بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جس کے باعث مسیحوں کی مقدس تقریبات کو معطل کرنا پڑا۔ چند ہی مقامات پر بمشکل مکمل ہونے والی تقریبات میں بھی غزہ اور مغربی کنارے میں جاری بمباری کے خاتمے اور قیامِ امن کی دعائیں کی گئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینوں کی تعداد 30 سے تجاوز کرگئی۔ واضح رہے کہ غزہ پر گزشتہ ایک برس سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینوں کی تعداد 43 ہزار 300 سے زائد ہوگئی جب کہ ایک لاکھ سے زائد زخمی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل