Loading
نوشہرہ کلاں کے علاقے میں ایس پی پشاور کے گن مین پولیس اہلکار عدنان ولد نوراسلام کو بہن کے گھر میں قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں تعینات ایس پی شکیل خان کے گن مین پولیس اہلکار عدنان ولد نوراسلام ساکن نوشہرہ کلاں چھٹی پرگھر آیا تھا، بہن کے گھر رات گزارنے گیا تھا۔ مقتول عدنان خان کے والد نوراسلام کے مطابق فجر کی نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد گیا کہ اطلاع ملی کہ عدنان خان کو بہن کے گھر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے۔ کلاں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل