Friday, December 27, 2024
 

13 ہزار کمانے والے سرکاری ملازم نے گرل فرینڈ کو کتنے کروڑ کے تحفے دیئے، جاں کر حیران رہ جائیں گے

 



بھارت میں 13 ہزار روپے تنخواہ والے سرکاری ملازم نے گرل فرینڈ کو 4 مہنگے فلیٹس اور ہیرے جڑے گلاسز تحفے میں دے دئیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں سرکاری اسپورٹس کمپلیکس میں کنٹریکٹ پر کمپیوٹر آپریٹر کی ملازمت کرنے والے ہرشل کمار نے بڑے پیمانے پر مالی فراڈ کیا۔ ہرشل کمار کی ساتھی اور اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ وہ خود فرار ہوگیا۔ ہرشل کمار کی تلاش جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 23 سالہ ہرشل کمار نے اسپورٹس کمپلکس کے پرانے لیٹر ہیڈز پر بینک کو ای میل کی اور رقم منتقل کرنے کو کہا۔ ہرشل نے یکم جولائی سے 7 دسمبر تک 13 مختلف بینک اکاؤنٹس میں 6۔21 کروڑ روپے ٹرانسفر کروائے۔ پولیس کے مطابق ہرشل کمار نے اس رقم سے مہنگی ترین گاڑیاں اور موٹر بائیک خریدی۔ ہرشل نے اپنی گرل فرینڈ کو 4 انتہائی مہنگے فلیٹس اور ہیرے جڑے سن گلاسزبھی تحفے میں دئیے۔ اسپورٹس کمپلیکس کی انتظامیہ کی جانب سے مالی فراڈ کی شکایت پر پولیس نے کارروائی شروع کی تو ہرشل کمار کا نام سامنے آیا۔ پولیس مفرور ہرشل کمار کو تلاش کررہی ہے۔ پولیس نے ہرشل کی مہنگی گاڑیاں قبضے میں لے لی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل