Friday, December 27, 2024
 

غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید

 



غزہ میں پناہ گزین کیمپ میں 3 کمسن بچے اور ڈاکٹر شدید سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی ناکہ بندی کے باعث جنوبی غزہ کے علاقے میں واقع پناہ گزین کیمپ میں کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔ پناہ گزین کیمپ میں شدید سردی کے باعث 3 بچے ٹھٹھرکر جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب نصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے صحافیوں کی گاڑی پر بم برسا دئیے جس کے نتیجے میں 5 صحافی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فضائی حملے کے بعد 30 افراد لاپتا ہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے لیے کیے جانے والے مذاکرات میں نئی شرط عائد کردی ہے جس کی وجہ سے جنگ بندی معاہدہ تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔ اکتوبر 2023 سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 45 ہزار 361 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 7 ہزار سے زیادہ ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل