Loading
بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں پرفارم کرنے کے بعد ایک دلچسپ شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں 2 کروڑ روپے کی قیمتی گھڑی کا تحفہ نہیں ملا، جو شادی کے دیگر قریبی دوستوں اور مہمانوں کو دیا گیا تھا۔ میکا سنگھ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ امبانی خاندان نے ان کی پرفارمنس کے لیے انہیں اتنی بڑی رقم دی جو پانچ سال کے لیے کافی ہے، لیکن وہ اس بات پر ناراض ہیں کہ انہیں قیمتی گھڑی کا تحفہ نہیں دیا گیا۔ میکا نے کہا، “اننت امبانی نے مجھے اچھی خاصی رقم دی، لیکن میں اس بات پر ناراض ہوں کہ مجھے وہ گھڑی نہیں ملی جو باقی لوگوں کو ملی۔” میکا سنگھ نے مذاقاً اننت امبانی سے کہا کہ اگر وہ یہ انٹرویو دیکھ رہے ہیں تو انہیں بھی قیمتی گھڑی کا تحفہ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا، “میرا بھائی اننت، اگر آپ یہ دیکھ رہے ہیں تو میرے بارے میں بھی سوچیں۔” اننت امبانی کی شادی کی تقریبات کے دوران قریبی دوستوں اور مشہور شخصیات کو 2 کروڑ روپے مالیت کی گھڑیاں تحفے میں دی گئیں، جو سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچا کا موضوع بنی رہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل