Loading
امریکا میں گود لیا گیا شخص دہائیوں بعد کرسمس کے موقع پر اپنے حقیقی خاندان سے مل گیا۔ 75 سالہ ڈکسن ہینڈشا کا خیال تھا وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھی لیکن دہائیوں بعد ان کے علم میں یہ بات آئی کہ ان کے اور بہن بھائی بھی ہیں۔ نارتھ کیرولائنا میں رہنے والے ڈکسن ہینڈشا خاندان کی سالانہ کرسمس پارٹی میں شرکت سے قبل ویک اینڈ پر روچیسٹر، نیو یارک پہنچے جہاں انہوں نے اپنے سوتیلے بہن بھائیوں سے ملاقات کی۔ ڈکسن نے میڈیا سے گفتگو میں کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پوری زندگی کہیں نہ کہیں اپنے بہن بھائیوں کے ہونے کا خواب دیکھا۔ انہوں نے اس کو اپنے لیے کرسمس کا معجزہ قرار دیا۔ انہوں بتایا کہ ہفتے کے روز انہوں نے 50 سے زائد رشتہ داروں سے ملاقات کی جنہیں وہ کچھ عرصہ پہلے تک نہیں جانتے تھے۔ یہ ملاقات (جس میں ان کے کزن اور ان کے بچے شامل تھے) ان کے لئے ایک خوش گوار سرپرائز تھا کیوں کہ وہ اپنے گود لینے والے والدین کے اکلوتے واحد بچے تھے اور ان کی اپنی بھی کوئی اولاد نہیں ہے۔ ڈکسن کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایسے فرد سے کبھی نہیں ملے جن سے ان کا خون کا رشتہ ہو۔ انہیں کبھی بھی اتنی بے لوث محبت کا احساس نہیں ہوا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل