Thursday, December 26, 2024
 

مسلم لیگ (ن) پر اعتماد نہیں ہے، سینئررہنما پی پی پی

 



پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے حکومتی اتحاد پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد نہیں ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدرآباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب میں سینئر رہنما پی پی پی مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے 10 محرم سے کم نہیں، 27 دسمبر اور 4 اپریل نہیں بھول سکتے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان کے ساتھ عشق پر فخر ہے، محترمہ کے پہلے اورآخری سفرمیں بھی ساتھ رہا، محترمہ کی یادیں ساری زندگی ساتھ رہیں گی، محترمہ قائد بننے کے بعد ہماری ماں بن گئی تھیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جلسوں سے لیڈروں کی جان نکلتی ہے، لیڈر کہتے ہیں حالات ٹھیک نہیں جلسوں میں کیسے جائیں۔ حکمران اتحاد پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مولانا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ مجھے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد نہیں ہے، میرا ایمان اور اعتماد ان کے اتحاد پر نہیں ہے۔ پی پی پی کے سینئر رہنما نے کہا کہ گزشتہ سیلاب میں بھی وعدے پورے نہیں کیے حالانکہ پیپلزپارٹی نے ملک اور جمہوریت کی خاطر اتحاد کیا، گزشتہ حکومت میں بھی یہ موجود تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل