Loading
صوابی کے علاقے مرغز میں گھریلو ناچاقی پر دوسری بیوی نے مبینہ طور پر شوہر کو قتل کر دیا۔ پولیس تھانہ زیدہ کی رپورٹ کے مطابق دختر اکمل خان نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ روز اپنے بھائی عباد کے ہمراہ فاتحہ خوانی کے لیے رشتہ داروں کے ہاں موضع ٹوپی گئی ہوئی تھیں، جہاں اطلاع ملی کہ ان کے والد اکمل خان کو کسی نے تشدد اور سر پر کسی چیز کے وار کر کے قتل کر دیا ہے۔ انہوں نے گھر آ کر دیکھا تو والد کمرے میں خون میں لت پت پڑے تھے جبکہ معلوم ہوا کہ والد کو ان کی سوتیلی ماں نے قتل کیا ہے، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سوتیلی ماں شوہر سے لڑائی جھگڑے کرتی رہتی تھی۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل