Loading
روزی کمانے کے بہت سے روایتی طریقے ہیں جن سے ہم واقف ہیں لیکن پیسوں کے لیے کسی کی تعریف کرنے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ ایک ادھیڑ عمر جاپانی شہری جنہیں ’انکل پریز‘ (تعریفوں کے انکل) کے نام سے جانا جاتا ہے، روزانہ سڑک پر کھڑے ہوتے ہیں اور تھوڑی سی فیس کے عوض اجنبیوں کی تعریفیں کر کے روزی کماتے ہیں۔ انکل پریز نے پہلی بار جاپان میں خبروں میں گزشتہ سال جگہ بنائی جب فوجی ٹی وی نے ان کے اس منفرد "پیشے" پر ایک مختصر دستاویزی فلم ریلیز کی۔ 43 سالہ شہری اس سے قبل اپنے آبائی شہر توچیگی میں ایک کمپنی میں کام کرتے تھے لیکن زندگی کے ایک موڑ پر انہیں جوئے کی لت لگ گئی اور وہ اپنی فیملی اور ملازمت دونوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ان کے والد بیمار ہوگئے اور وہ جوئے کی رقم ادا نہیں کر سکتے تھے آخر کار ان کے خاندان نے بھی ان سے تعلقات منقطع کر لیے اور وہ سڑک پر آگئے۔ یہ وہ وقت تھا جب وہ غفلت سے جاگے اور انہوں نے اپنی جوئے کی لت کو ترک کرکے زندگی کو دوبارہ سنوارنا شروع کیا۔ وہ ہمیشہ سے ہی ایک اسٹریٹ پرفارمر بننے کا خواب دیکھا کرتے تھے لیکن ان کے پاس جادو کے کرتب یا گانے جیسی کوئی خاص مہارت نہیں تھی۔ اس لیے انہیں پیسے کے لیے لوگوں کی تعریف کرنے کا خیال آیا۔ اوسطاً، وہ ایک دن میں 30 سے زیادہ لوگوں کی تعریفیں کرتے ہیں جس سے تقریباً 10,000 ین (65 ڈالر) کمائی ہوتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل