Loading
لاہور ہائی کورٹ نے قوانین نظر انداز کرنے پر سوشل میڈیا ایپس کی بندش کی درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کو نوٹس جاری کردیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے قوانین کی خلاف ورزی پرسوشل میڈیا ایپس کی بندش سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب اوردیگر سوشل میڈیا ایپس پر آن لائن فراڈ عام ہو چکا ہے۔ سادہ لوح شہریوں کو ان ایپس پر خوشنما اشتہارات اور جعلی معلومات سے لوٹا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا ایپس شہریوں کی ذاتی معلومات حاصل کر کے پرائیویسی کے قوانین کو نظر انداز کر رہی ہیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ ملک میں استعمال ہونے والی ایپس کے سرور یا فوکل پرسنز کی یہاں موجودگی قانونی تقاضا ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔ لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل