Saturday, September 07, 2024
 

کراچی؛ اتوار سے پیر کی صبح تک بیشترعلاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی معطل رہیگی

 



  کراچی: سوئی سدرن گیس نے 28 جولائی سے 29  جولائی کی صبح تک شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس کی بندش کا اعلان کیا ہے۔ 

سدرن گیس کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن گیس نے کراچی کے صنعتی، کمرشل اور گھریلو صارفین کیلیے گیس پریشر بھتر بنانے کیلیے کوششیں مزید تیز کردی ہیں۔ اس سلسلے میں  24 انچ قطر کی 31 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن پائپ لائن کو اتوار کے روز سسٹم سے جوڑا جائے گا جس کی وجہ سے شہر کے کئی علاقوں میں  28 جولائی بروز اتوار صبح 5 بجے سے 29 جولائی بروز پیر صبح 5 بجے تک گیس کی فراہمی بند رکھی جائے گی۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ سرجانی ٹاؤن  اور نارتھ کراچی کے تمام سیکٹر، منگھو پیر ٹاؤن، قصبہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن کے تمام سیکٹرز، نارتھ ناظم آباد کے تمام بلاکس  گیس کی بندش سے متاثر ہوں گے۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق فیڈرل بی ایریا کے تمام بلاکس، گلبرگ بشمول تمام بلاکس، بفرزون، سائیٹ انڈسٹریل ایریا، بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن، اور ماڑی پور بھی متاثر ہوں گے جبکہ سینٹرل ریجن کے گلشن معمار، احسن آباد، جہنجھار گوٹھ اور سائیٹ سپر ہائی وے اور اطراف میں گیس کی فراہمی بھی معطل رہے گی۔

ترجمان سوئی سدرن نے مذکورہ علاقوں کے صارفین سے گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین اس عارضی بندش کے دوران متبادل ایندھن کا بندوست کرلیں تاکہ کسی بھی زحمت سے بچا جا سکے۔

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل