Wednesday, May 08, 2024

کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ

 



  کراچی: کچے کے ڈاکوؤں کیلئے سہولت کاری کے الزام میں 78 پولیس اہلکاروں کا شکار پور سے کراچی تبادلہ کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران انفارمیشن لیک ہونے پر شکارپور میں تعینات اہلکاروں کی خفیہ انکوائری شروع کی گئی تھی جس میں یہ انکشاف ہوا کہ وہ مبینہ طور پر ڈاکوؤں کے سہولت کار ہیں۔

مذکورہ پولیس اہلکاروں کو سزا دینے یا نوکریوں سے برخاست کرنے کے بجائے اُن کا ٹرانسفر کراچی میں کردیا گیا تاکہ اب کراچی والے ان کی خدمات سے مستفید ہو سکیں جہاں پہلے ہی ڈاکو راج سے شہری آئے روز قتل ہورہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن پولیس اہلکاروں پر ڈاکوؤں سے رابطوں کا شبہ ہے انکا شکارپور رینج سے تبادلہ کردیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں ڈاکوئوں کے رابطہ کار پولیس اہلکاروں کا سروے کیا جارہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل