Tuesday, May 07, 2024

بی آر ٹی کا مالی بحران سنگین، حکومت کا کلومیٹر کے حساب سے کرایہ بڑھانے کا فیصلہ

 



 پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور بی آر ٹٰی بس سروس کا مالی بحران سنگین ہونے کے بعد کلومیٹر کے حساب سے کرایہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور بی آر ٹی بس سروس کا مالی بحران سنگین ہوگیا اور اس کا خسارہ پانچ ارب روپے سالانہ تک پہنچ دیا ہے۔

صوبائی حکومت نے بی آر ٹی کو دی جانے والی سبسڈی آدھا کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے جبکہ مشیر خزانہ نے اخراجات کم نہ کرنے اور کرائے نہ بڑھانے پر بی آر ٹی حکام کی سخت سرزنش کی۔

انہوں نے بتایا کہ خسارے پر قابو پانے کے لیے حکومت نے بی آر ٹی کی جائیداد میں قائم دکانوں اور کلومیٹر کے حساب سے مسافروں کا کرایہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل