Loading
قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج نوجوان بلے باز حسن نواز کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی بہترین فارم میں ہیں، ملک کے لیے کامیابیاں سمیٹنے کی کوشش کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سہ فریقی سیریز اور ایشیاکپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں یو اے ای میں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ اس دوران انٹرا اسکواڈ میچز بھی ہو رہے ہیں۔ دوسرے میچ کے بعد حسن نواز نے ساتھی کرکٹر ابرار احمد کو انٹرویو دیا جس کی ویڈیو پی سی بی نے جاری کی۔ Abrar Ahmed and Hasan Nawaz share thoughts on the practice match between Salman Ali Agha XI and Saim Ayub XI ???? Pakistan continue preparations for the upcoming tri-series ✨#BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/JpxU7Sfd0N — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 26, 2025 حسن نواز نے کہا کہ پریکٹس میچ میں ٹیم نے منصوبہ بندی کے تحت کھیل پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکمت عملی یہ تھی کہ اسپنرز کی خلاف احتیاط سے کھیلیں اور فاسٹ بولرز پر اٹیک کیا جائے، ہم اس میں کامیاب ہوئے اور نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی بہترین فارم میں ہیں، سب کی کوشش ہے کہ کارکردگی میں تسلسل سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ میں بھی برقرار رہے۔ ہم ملک کے لیے کامیابیاں سمیٹنے کی کوشش کریں گے۔ ابرار احمد نے حسن نواز کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو آپ سے بڑی توقعات ہیں، امید ہے کہ ایشیا کپ میں بھی نمایاں کارکردگی دکھا کر پاکستان کو کامیابی دلائیں گے۔ حسن نواز نے کہا کہ میں قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا، ٹیم ورک ہی وہ اصل طاقت ہے جس کی بدولت حریف کو کم اسکور پر روکا جا سکے گا۔ حسن نواز نے انجری کے بعد واپس آنے والے تجربہ کار بلے باز فخر زمان کی کارکردگی کو بھی سراہا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل