Friday, August 29, 2025
 

بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا

 



بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ کے صدر راجر بینی مستعفی ہوگئے۔ راجیو شکلا قائمقام صدر بن گئے۔ رپورٹس کے مطابق راجر بینی نے گزشتہ روز ایشیا کپ کی اسپانسرشپ کے حوالے سے بورڈ میٹنگ میں بھی شرکت نہیں کی، ان کی جگہ راجیو شکلا نے صدارت  کی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ آئین میں کسی بھی عہدیدار کے لیے عمر کی مدت 70 سال ہے اور راجر بینی 19 جولائی کو 70 سال کے ہوگئے تھے جس کے بعد بورڈ کی صدارت چھوڑنا ان کے لیے لازمی تھا۔ قوانین کے تحت اب اگلے ماہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جنرل کونسل میٹنگ ہوگی جس میں صدر کاچناؤ ہوگا۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی نئے اسپورٹس گورننس ایکٹ کے تحت اسپورٹس منتظمین کے عہدیداروں کی عمر کی حد 70 سے 75 سال کردی گئی ہے تاہم ابھی تک اس کاعملی طور پر نفاذ ہونا باقی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل