Saturday, September 07, 2024
 

کیا حارث رؤف کے گھر بچے کی ولادت ہوئی ہے؟ کرکٹر کا موقف آگیا

 



قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے گھر بچے کی ولادت کی جھوٹی خبروں پر ناراض ہوگئے۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر افواہ سامنے آئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حارث رؤف اور مزنا مسعود کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جبکہ ایک نومولود بچے کی تصویر بھی شیئر کی گئی تھی۔

اس تصویر کو ایکس صارف احتشام صدیق سمیت متعدد سوشل میڈیا صارفین اور کچھ پیجز نے شیئر کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ’تیرے باپ نے یہ تربیت کی ہے‘ : حارث رؤف کی پرستار سے جھگڑے کی ویڈیو وائرل

فاسٹ بولر نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی کہ جس میں انہوں نے لکھا ‘میرے بچے سے متعلق پیدائش کی خبریں جھوٹی ہیں، برائے مہربانی جھوٹی خبریں پھیلانے اور ان پر یقین کرنے سے گریز کریں’۔

241

مزید پڑھیں: حارث رؤف کے ساتھ مداح کی بدتمیزی پر محسن نقوی کا ردعمل سامنے آگیا

انکا مزید کہنا تھا کہ ‘میری ذاتی زندگی سے متعلق کوئی بھی معلومات جو کسی غیر مصدقہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نظر آئے، وہ افواہ کے سوا کچھ نہیں ہوگی’۔

واضح رہے کہ حارث رؤف کا اپنی دیرینہ دوست مزنا مسعود ملک سے دسمبر 2022 میں نکاح ہوا تھا جبکہ دونوں کی شادی کی تقریبات جولائی 2023 میں ہوئیں۔

 

121 122

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل