Saturday, September 07, 2024
 

دوسرا 4 روزہ میچ؛ بنگلادیش اے پہلی اننگز میں 258 رنز بناکر آؤٹ

 



پاکستان شاہینز کیخلاف دوسرے 4 روزہ میچ میں بنگلادیش اے کی ٹیم پہلی اننگز میں 258 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

ڈارون میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان شاہینز کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، شاہینز نے پہلے میچ کے بعد 4 تبدیلیاں کرتے ہوئے عرفان خان، فیصل اکرم، طیب طاہر اور کاشف علی کو موقع دیا جبکہ محمد حریرہ، مہران ممتاز ، مبصر خان اور شاہنواز دھانی کو آرام کروایا گیا ہے۔

پہلے 4 روزہ میچ میں شاہینز نے بنگلادیش اے کیخلاف کامیابی سمیٹی تھی۔

مزید پڑھیں: شاہنواز دھانی پر انجری میں مبتلا، شاہینز کے ٹور سے باہر

بنگلادیش اے کی پہلی اننگز میں کپتان محمود الحسن جوئے نے 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 69 رنز اسکور کیے جبکہ آئچ ملا نے 55 رنز بنائے۔
پاکستان شاہینز کی جانب سے خرم شہزاد نے 69 رنز دے کر3 جبکہ کاشف علی اور فیصل اکرم نے 2، 2وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: شاہینز رواں برس کتنے میچز کب اور کس کیخلاف کھیلیں گے؟

پہلی اننگز میں شاہینز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو کپتان صاحبزادہ فرحان 4 اور حسیب اللہ 18 بناکر آؤٹ ہوگئے، کھیل ختم ہونے پر عمیر بن یوسف 7 اور محمد علی 1 رن بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔

بنگلادیش اے کی جانب سے دونوں وکٹیں رپون مونڈل نے حاصل کیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل