Monday, March 31, 2025
 

45 سیاحوں کو لے جانے والی آبدوز بحر احمر میں ڈوب گئی؛ ہلاکتیں

 



سیاحوں کو تفریحی دورے پر لے جانے والی آبدوز بحر احمر میں غرقاب ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ مصر کے شہر ہُرغادہ کے ساحل پر بندرگاہ کے قریب پیش آیا۔ تاحال آبدوز کے ڈوبنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ اس حوالے سے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔  آبدوز کا نام سند باد ہے اور اس میں تقریباً 45 سیاح سوار تھے۔ تمام سیاحوں کا تعلق روس سے بتایا جا رہا ہے۔ امدادی کاموں کے دوران 39 سیاحوں کو بچا لیا گیا جب کہ 6 سیاحوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ نومبر میں بھی ہُرغادہ کے اسی مقام پر ایک اور سیاحتی کشتی "سی اسٹوری" غرق ہوگئی تھی۔ اُس حادثے میں 35 مسافروں کو بچالیا گیا تھا جب کہ 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں ایک برطانوی جوڑا بھی شامل تھا۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل