Thursday, April 17, 2025
 

ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کے سامنے ترک صدر کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ترک صدر نے وہ کردکھایا جو کوئی 2 ہزار سال میں نہ کرسکا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے بتایا کہ شام میں باغیوں کی کامیابی اور بشار الاسد کا دھڑن تختہ ہونے پر میں نے ترک صدر کو مبارک باد دی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید بتایا کہ میں نے ترک صدر سے کہا کہ آپ نے وہ کر دکھایا جو 2000 سال میں کوئی نہ کرسکا، آپ نے شام پر قبضہ کر لیا چاہے وہ مختلف ناموں سے ہوا لیکن حقیقت یہی ہے۔ امریکی صدر نے انکشاف کیا کہ ترک صدر طیب اردوان نے شام میں اپنے کسی کردار سے انکار کیا لیکن میں نے زور دیکر کر کہا کہ یہ آپ ہی تھے، لیکن چلیں کوئی بات نہیں۔  ان خیالات کا اظہار امریکی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی صحافی کے شام کے مسئلے پر ترکیہ کے کردار کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کیا تھا۔ امریکی صدر نے ترک صدر کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے کہا کہ میرے صدر طیب اردوان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔ مجھے وہ پسند ہیں اور وہ بھی مجھے پسند کرتے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو ترکیہ سے کوئی مسئلہ ہے تو میں اُسے حل کرا سکتا ہوں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل