Loading
انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز کی پہلی فتح نے ان کے مداحوں کو دیوانہ کردیا تھا اور آج جشن کے سلسلے میں ہونے والی تقریب بدانتظامی کا شکار ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور فتح کا جشن منانے ہزاروں مداح چِنّاسوامی اسٹیڈیم پہنچے تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کے متعدد دروازوں سے ایک ساتھ سیکڑوں افراد نے داخل ہونے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس نے فوری طور پر زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے قریبی بَوورِنگ اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم سڑکوں پر شدید رش کے باعث اسپتال پہنچنے میں دشواری کا سامنا رہا۔ اگرچہ اسٹیڈیم میں پولیس کی بڑی نفری موجود تھی لیکن وہ عوامی سیلاب کے آگے بے بس نظر آئی۔ کئی افراد درختوں پر چڑھ کر یا شاخوں پر بیٹھ کر جشن کی ایک جھلک دیکھنے کی کوشش کرتے دکھائی دیے۔ رش کے باعث اسپتال پہنچنے میں تاخیر کے باعث 7 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے جن میں سے 4 افراد کی حالت نازک تھی۔ جو بعد ازاں دم توڑ گئے۔ اس افسوناک واقعے کے بعد کرناٹک حکومت نے سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر وِدھان سودھا سے چِنّاسوامی اسٹیڈیم تک کی ’وکٹری پریڈ‘ منسوخ کر دی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل