Friday, July 19, 2024
 

نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو ضمانت پر رہائی روک دی گئی

 



نئی دہلی کی ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی ضمانت پر رہائی روک دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ نئی دہلی اروند کیجریوال کو مقامی عدالت کے حکم پر آج رہا کیا جانا تھا تاہم دہلی ہائی کورٹ کےحکم پر ضمانت پر رہائی روک دی گئی۔ بھارتی تحقیقاتی ادارے نے اروند کیجریوال کی رہائی کا حکم نئی دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔  بھارتی تحقیقاتی ادارے نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ کی رہائی سے ان کیخلاف تفتیش متاثر ہوگی۔

بھارتی تحقیقاتی ادارے نے اروند کیجریوال کو 21 مارچ کو شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا تھا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ نئی دہلی کو 10 مئی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے یکم جون تک ان کی ضمانت کی درخواست منظور کی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل