Wednesday, July 03, 2024
 

بھارت؛ جنونی ہندوؤں کے ہجوم نے مسلم نوجوان کو بیدردی سے قتل کردیا

 



نئی دہلی: بھارتی ریاست گجرات میں کرکٹ میچ کے دوران مسلمان نوجوان کو مشتعل ہجوم نے بلے، لاتوں اور گھونسوں سے مار مار کر قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر آنند میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا جا رہا تھا۔ اس دوران 15 سے 20 افراد کے مشتعل ہجوم میدان میں داخل ہوگیا۔

میچ کے دوران ڈنڈوں، لاٹھیوں اور راڈوں سے لیس مشتعل ہجوم نے شعیب نامی نوجوان پر حملہ کردیا۔ شعیب کو بچانے کے لیے ٹیم کا ایک اور کھلاڑی سلمان نے اپنے دوست شعیب کو بچانے بیچ میں آگیا۔

مشتعل ہجوم کی قیادت ہولو پرمار اور گیٹو پرمار کر رہے تھے۔ مشتعل ہجوم نے شعیب اور سلمان کو بری طرح مارنا پیٹنا جاری رکھا اور دونوں کو نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

شعیب اور سلمان کو اسپتال لے جایا گیا جہاں سلمان نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جب کہ شعیب کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

دونوں نوجوان کے والدین اور اہل محلہ پولیس اسٹیشن کے چکر کاٹ رہے ہیں لیکن جنونی حملہ آروں کے خلاف اب تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

 

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل