Thursday, April 30, 2026
 

مشرق وسطیٰ میں 10 ماہ سے تعینات امریکی طیارہ بردار بحری جہاز واپس بلانے کا فیصلہ

 



امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  طیارہ بردار بحری بیڑا یو ایس جیرالڈ فورڈ جلد مشرق وسطیٰ سے واپس بلایا جا رہا ہے جسے مرمت اور تکنیکی معائنے کیلئے خطے سے باہر منتقل کیا جائے گا۔ امریکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ بحری بیڑا گزشتہ تقریباً 10 ماہ سے خطے میں تعینات تھا اور اس کی واپسی کے بعد امریکا کی خطے میں عسکری موجودگی اور فوری ردعمل کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے خاص طور پر ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں۔ دوسری جانب اس پیش رفت نے ایک اور امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن کے حوالے سے بھی سوالات کو جنم دیا ہے۔ ایران کی جانب سے اس پر حملے کا دعویٰ کیا گیا تھا جسے واشنگٹن نے مسترد کر دیا تاہم اس کے بعد سے اس بحری جہاز کی نقل و حرکت واضح نہیں رہی۔ غیر مصدقہ اطلاعات میں کہا جا رہا ہے کہ بحری بیڑا ابراہم لنکن خلیج اومان کے قریب موجود ہو سکتا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل