Sunday, June 16, 2024
 

حج کی آمد، غلاف کعبہ کو3 میٹر اونچا کردیا گیا

 



مکہ معظمہ: حج کی آمد سے قبل حسب روایت غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیا گیا۔

حرمین شریفین کے امور کی نگراں  انتظامیہ کے مطابق مسجد الحرام میں غلاف کعبہ اونچا کرنے کا منظر سیکڑوں عازمین نے دیکھا اوردعائیں کیں۔ غلاف کعبہ اونچا کرنے کے موقع پر  منتظمین ، سعودی حکام اورغلاف ساز کسوہ فیکٹری کے منتظمین  سمیت ماہرین اورتربیت یافتہ کارکنوں نے حصہ لیا۔

غلاف کعبہ کو کسوہ کہتے ہیں اوریہ مجموعی طور پر16 ٹکڑوں پرمشتمل ہوتا ہے۔ کسوہ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے۔ غلاف کعبہ کو اونچا کرنے کا مقصد حج کے دوران اسے کسی بھی نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔ غلاف کعبہ 15 ذی الحج تک زمین سے 3 میٹر اوپر رہے گا۔

عازمین غلاف کعبہ کو چھونے کے ساتھ اس کے ٹکڑے تبرک کے طور پر ساتھ لے جاتے تھے جس سے غلاف کو نقصان پہنچتا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل