Saturday, September 21, 2024
 

برطانوی شہری منجمد برگر کو الگ کرنے کی کوشش میں چاقو لگنے سے ہلاک

 



لندن: برطانیہ میں فریزر میں رکھے منجمد برگر کو الگ کرنے کی کوشش میں 57 سالہ بیری گریفتھس اپنی ہی چھری پیٹ پر لگنے سے زخمی ہونے کے بعد انتقال کرگیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کو بیری گریفتھس کی لاش ان کے کمرے سے ملی۔ پیٹ پر گہرا زخم تھا اور پورا بستر خون سے لال ہوچکا تھا۔ کمرے میں کسی اور کے موجود ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے تھے۔

پولیس پر تفتیش کے دوران یہ حیران کن انکشاف ہوا کہ مردہ شخص اپنے ہاتھوں سے پیٹ پر چھری لگنے سے ہلاک ہوا۔ زخم اتنا گہرا تھا کہ اسے کسی کو مدد کے لیے بلانے کا بھی موقع نہیں ملا۔

بیری گریفتھس چھری لگنے کے بعد بستر پر گرگیا اور کافی دیر کراہتے رہنے کے بعد زیادہ خون بہہ جانے کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی۔

بیری گریفتھس فالج کے مرض میں مبتلا ہیں اور ایک بازو کو استعمال کرتے تھے اور شاید ایک بازو کو زیادہ قوت سے استعمال کرتے ہوئے چھری ان کے پیٹ پر لگ گئی۔

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل