Sunday, July 20, 2025
 

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

 



انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ترسیلات زر میں 27فیصد کی نمو سے کرنٹ اکاؤنٹ 2.1 ارب سرپلس ہونے اور 2.5 ارب کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے انفلوز جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کو ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا تاہم اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 29پیسے کی کمی سے 284 روپے 67پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 284روپے 86پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 288روپے 60پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل