Saturday, February 22, 2025
 

نشو بیگم کی سلطان راہی کے بیٹے کیساتھ رقص کی ویڈیو وائرل

 



ماضی کی معروف فلمی ہیروئن نشو بیگم نےمرحوم اداکار سلطان راہی کے بیٹے حیدر سلطان کے ہمراہ وے سب توں سوہنیا پر رقص کیا۔ سدا بہار گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ یہ ایک تقریب کی ویڈیو ہے جو نشو بیگم کی اعزاز میں لاہور میں رکھی گئی تھی۔ اس تقریب میں نشو بیگم نے ستر کی دہائی میں اپنی کامیاب ترین فلم ’رنگیلا‘ کے آل ٹائم فیوریٹ گانے پر رقص کیا۔ نشو نے تقریباً 54 سال بعد دوبارہ اس نغمے پر رقص کرکے ماضی کی یادیں اجاگر کیں۔ انھوں نے اس فلم اور گانے کو سنہری دور کی سب سے حسین یاد قرار دیا۔ اداکارہ نشو نے کہا کہ فلم انڈسٹری اب زوال پذیر نظر نہیں آتا۔ اگر اچھی کہانی پر فلم بنائے جائے تو فلم بین دوبارہ سینما کی جانب لوٹ سکتے ہیں۔ مرحوم اداکار سلطان راہی کے بیٹے حیدر سلطان نے کہا کہ نشو بیگم ہماری انڈسٹری کا اثاثہ ہیں۔ جن کے ساتھ ہمارے خاندان کے تعلقات دہائیوں پرمشتمل ہیں۔   

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل