Saturday, February 22, 2025
 

سعودی عرب میں ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ میں دبنگ خان رکشہ چلاتے نظر آئے؛ ویڈیو وائرل

 



سعودی عرب میں ایک مصروف سڑک پر بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو رکشہ ڈرائیور کے روپ میں دیکھا گیا جس سے مداح حیران اور پریشان ہوگئے۔ بجرنگی بھائی جان نے سعودی عرب میں پہنے جانے والا رکشہ ڈرائیورز کا یونی فارم زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ رکشے کے نزدیک کھڑے ہیں۔ سلمان خان نے خاص ممبئی اسٹائل میں گلے میں لال رومال گلے میں ڈالا ہوا ہے اور چیک والی شرٹ پہنے ہوئے ہیں۔ تاہم دبنگ خان کے مداح پریشان نہ ہوں کیوں کہ فلم انڈسٹری کے بھائی جان سلماں خان سعودی عرب میں ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ یہ شوٹنگ دراصل اُس فلم کی ہورہی ہے جس سے سلمان خان ہالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ یہ2021ء میں بنائی گئی فلم سیون ڈاگز کا ری میک ہے۔ خیال رہے کہ ابھی اس فلم کی تفصیلات اور کرداروں سے متعلق معلومات نہیں ملی ہیں لیکن مداح ابھی سے بیتاب ہیں۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل