Saturday, February 22, 2025
 

سیف علی خان کے بیٹے کی ڈیبیو فلم ’نادانیاں‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

 



بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان اور سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کی فلم ’نادانیاں‘ آئندہ ماہ ریلیز کی جائے گی۔ نیٹ فلکس انڈیا کی جانب سے آج فلم کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ فلم 7 مارچ کو نیٹ فلکس پر دستیاب ہوگی۔          View this post on Instagram                       A post shared by Netflix India (@netflix_in) اس فلم کے زریعے سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان فلمی دنیا میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں جس کیلئے مداح بےحد پُرجوش ہیں کیونکہ ابراہیم علی خان کو سیف علی خان کی کاربن کاپی کہا جارہا ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Sony Music India (@sonymusicindia) فلم نادانیاں میں ماضی کی مشہور فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ ایک مرتبہ پھر اپنا مشہور کردار مسز بریگینزا ادا کر رہی ہیں۔ ڈرامہ اور رومانس سے بھرپور اس فلم میں مزید کیا ہوگا یہ جاننے کیلئے اس کی ریلیز کا انتظار کرنا پڑے گا۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل