Thursday, November 21, 2024
 

اے آر رحمان کے بعد انکی گٹارسٹ نے بھی شوہر سے طلاق لے لی

 



معروف بھارتی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمٰن کی طلاق کے بعد ان کے بینڈ کی گٹارسٹ موہنی ڈے نے بھی شوہر سے طلاق کا اعلان کردیا۔ موہنی ڈے نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر مارک سے طلاق کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ ان دونوں نے باہمی رضامندی کے ساتھ راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Mohini Dey (@dey_bass) انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ وہ علیحدگی کے بعد بھی مارک کے ساتھ کام کرتی رہیں گی، اے آر رحمان کی گٹارسٹ نے مداحوں سے گزارش کی کہ وہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھیں اور بلا ضرورت تبصروں سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ 29 سالہ موہنی ڈے کلکتہ سے تعلق رکھنے والی گٹارسٹ ہیں جو اے آر رحمان کے ساتھ 40 سے زیادہ شوز میں پرفارم کر چکی ہیں۔ موہنی کی جانب سے اے آر رحمان کی طلاق کے فوری بعد شوہر سے علیحدگی پر مداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل