Thursday, November 21, 2024
 

اداکارہ نرگس مبینہ تشدد کیس میں اہم پیش رفت

 



کینٹ کچہری لاہور میں اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ نرگس کے شوہر ماجد بشیر نے عدالت میں نرگس کے میڈیکل ریکارڈ کو چیلنج کرتے ہوئے اسے بوگس قرار دیا ہے۔ اس معاملے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے ماجد بشیر کی درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے نرگس کی چوٹوں کے معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ تحریری حکم کے مطابق عدالت نے ہدایت دی ہے کہ میڈیکل بورڈ مدعیہ نرگس کیے زخموں کا تفصیلی جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے۔  دوسری جانب نرگس کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ کا میڈیکل قانون اور قواعد و ضوابط کے مطابق کیا جاچکا ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ نرگس اور ان کے شوہر کے درمیان قانونی تنازع پیچیدہ ہوتا جارہا ہے اور آئندہ سماعت میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل