Thursday, November 21, 2024
 

دنیا کا کوئی بھی کامیاب شخص ’سیلف میڈ‘ نہیں ہوسکتا، ماہرہ خان

 



پاکستان شوبز کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک دنیا میں کوئی بھی شخص مکمل طور پر ’سیلف میڈ‘ نہیں ہوسکتا۔ ان کا ماننا ہے کہ کامیابی حاصل کرنے میں ہمیشہ خاندان، دوستوں اور دیگر لوگوں کا تعاون شامل ہوتا ہے۔  ماہرہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ خاندان اور دوستوں کی مدد اور تعاون کی اہمیت پر بات کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ایک تقریب کے اختتام پر ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے دورانِ تقریب خاندان اور دوستوں کی حمایت پر بےحد زور دیا، اس بارے میں مزید کیا کہیں گی؟  اداکارہ نے جواب دیا کہ انہوں نے تقریب میں بھی یہی بات کی کہ ’سیلف میڈ‘ صرف کہنے کی حد تک اچھا لگتا ہے، لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین، بھائی، بیٹے، دوستوں، اور ساتھ کام کرنے والے افراد کو دیتی ہیں اگر یہ سب انکو سپورٹ نہ کرتے تو آج وہ ایک اسٹار نہ ہوتیں۔          View this post on Instagram                       A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha) ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ جس مقام پر ہیں، اس میں ان کے خاندان اور دوستوں کے ساتھ ساتھ نئے ساتھیوں اور پیشہ ورانہ تعلقات کا بھی اہم کردار ہے۔ اداکارہ کے مطابق ’سیلف میڈ‘ کا تصور حقیقت سے زیادہ ایک خوبصورت خیال ہے۔ ماہرہ کا ماننا ہے کہ ہر فرد کسی نہ کسی کی مدد اور سہارے کے ذریعے ہی کامیابی حاصل کرتا ہے کوئی بھی تنہا دنیا میں بڑا مقام یا کامیابی حاصل نہیں کر سکتا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل