Loading
ناظم آباد نمبر 2 کے علاقے میں ڈاکو کی فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق رضویہ تھانے کی حدود ناظم آباد نمبر 2 کابلی چرچ گلی نمبر 13 کے قریب فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی ۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں اس کی شناخت 26 سالہ پٹانی زوجہ ہری داس کے نام سے کی گئی ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر پیش آیا ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل